فاران یامین: اسلام پورہ چوکی اکرم پارک پولیس کی کامیاب کارروائی،پولیس نے اغواء کے مقدمے میں مطلوب زینب کو تلاش کر لیا۔
ترجمان پولیس کا کہناتھا بچی گھر سے سودا سلف لینے نکلی اور لاپتہ ہو گئی،15کی کال پر فوری ریسپانس والد کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ درج کیا تھا،ڈی آئی جی آپریشنز کا نوٹس، بچی کی بازیابی کے لئے فوری ٹیم تشکیل دی، ایس پی سٹی کی سربراہی میں ایس ایچ او اسلام پورہ نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔
بچی کی تلاش کے لئےسیف سٹی کیمروں سمیت ہیومین ریسورس سے مدد حاصل کی گئی،بچی کو نامعلوم ملزم ورغلا کر اپنے ساتھ سیالکوٹ لے گیا تھا،پولیس کے پہنچنے پر ملزم بچی کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا ۔
ایس پی سٹی نے بتایا کہ ملزم کو فوٹیجز کی مدد سے شناخت کر لیا گیا ،جلد قانون کی گرفت میں ہو گا،13سالہ زینب کے بحفاظت ملنے پر والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیں۔