داروغہ والا کا واٹر فلتریشن پلانٹ مرمت کے بعد گندا پانی دینے لگا

16 Aug, 2024 | 12:37 AM

اقصیٰ خان:  لاہور کے دروغہ والا دھوبی گھاٹ پر نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ میں گندا پانی آنے لگا۔  حکومت نے عوام کی شکایات کا نوٹس لے کر پلانٹ بحال کروانے کی کوشش کی، فلٹریشن پلانٹ چل تو گیا لیکن شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی نہ بنائی جا سکی۔

شہریوں نے سٹی42  کو بتایا کہ مرمت کے بعد بھی کئی کئی دن تک پلانٹ بند رکھا جاتا ہے، اول تو پانی نہیں آتا ، آ جائے تو گندا پانی آتا ہے۔اس گنجان علاقہ میں  کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے اس واٹر فلٹریشن پلانٹ کے سوا کئی دوسرا ذریعہ دستیاب نہیں۔ علاقہ میں لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کے بچے شہری  گندا پانی پی کر بیمار پڑ رہے ہیں۔  آمدن کم ہونے کے سبب وہ نہ تو صاف پانی خرید کر  پینا افورڈ کر سکتے ہیں نہ ہی دور کے علاقوں سے روزانہ صاف پانی ڈھونڈ کر لانے کی مشقت سے گزرنا افورڈ کر سکتے ہیں۔ 

 علاقہ کے مکینوں نے بتایا کہ پلانٹ کے اردگرد کوڑے کے باعث گندگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انتظامیہ کے لوگ آتے تو ہیں، مسائل کا جائزہ لے لیتے ہیں لیکن واپس جا کر مسائل کو حل کرنے کے لئے کچھ نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے تمام مسائل روز بروز گھمبیر تر ہوتے جاتے ہیں۔ 

مزیدخبریں