ویب ڈیسک: ائرپورٹس سیکورٹی فورس نے لاہورائیر پورٹ پر کارروائی کے دوران سمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر محمد فیصل رشید نے مذکورہ منشیات بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی - اے ایس ایف کے عملے نے بحرین جانے والے مسافر سے 2.6 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔
اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے سمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعدبرآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔