ویب ڈیسک: امریکہ کے سیکریٹری آف سٹیٹ انٹونی بلنکن نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔
انٹونی بلنکن نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ میں پاکستان کے نئے عبوری وزیراعظم انوار کاکڑ کو مبارکباد دیتا ہوں۔ جیسا کہ پاکستان اپنے آئین اور آزادی اظہار اور اسمبلی کے حقوق کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی تیاری کر رہا ہے، ہم اقتصادی خوشحالی کے لیے اپنے مشترکہ عزم کو آگے بڑھاتے رہیں گے۔ سیکرٹری آف سٹیٹ انٹونی بلنکل نے اپنے اس ٹویٹ میں نگراں وزیراعظم کے ذاتی ٹویٹر ہینڈل کو مینشن کیا ہے
Congratulations to new Pakistan Interim Prime Minister @anwaar_kakar. As Pakistan prepares for free and fair elections, in accordance with its constitution and the rights to freedom of speech and assembly, we will continue to advance our shared commitment to economic prosperity.
— Secretary Antony Blinken (@SecBlinken) August 16, 2023