ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیرونی سرمایہ کاری میں ہولناک کمی، مصدقہ اعداد و شمار جاری ہو گئے

Direct Foreign Investment in Pakistan, Decline inn investment, State Bank of Pakistan, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 2023 میں بیرونی سرمایہ کاری  کی رپورٹ جاری کر دی۔
  اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مالی سال 2023 میں 42 کروڑ 71 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔  مالی سال 2022 کے مقابلے مالی سال 2023 میں بیرونی سرمایہ کاری 77 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
 نجی شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری 7 فیصد کم ہوکر 1 ارب 43 کروڑ ڈالر  رہی۔ نجی شعبے میں براہ راست سرمایہ کاری 25 فیصد کم ہوکر 1 ارب 45 کروڑ 58 لاکھ ڈالر رہی۔
 نجی شعبے سے 1.82 کروڑ ڈالر کی پورٹ فولیو سرمایہ کاری نکالی گئی ہے۔  ملکی سرکاری شعبے سے مالی سال 2023 میں 1 ارب 1 کروڑ ڈالر نکالے گئے ہیں۔