چئیرمین پی ٹی آئی نے درخواست دائر کرنے کے بعد واپس لے لی

16 Aug, 2023 | 08:53 PM

ملک اشرف : توہین الیکشن کمیشن کیس کی کاروائیاں کالعدم قرار دینے کی درخواست ، چئیرمین تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کے بعد واپس لے لی۔
 چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل نے ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس میں درخواست جمع کروانے کے بعد واپس لے لی ،،درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر کےخلاف بیان بازی کرنے کےالزام میں چئیرمین تحریک انصاف کوطلبی کےنوٹس جاری ہوئے۔

الیکشن کمیشن نے پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔الیکشن کمیشن کا ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا ْاقدام ماورائے آئین وقانون تھا۔الیکشن کمیشن پیش ہونے پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کی گئی۔الیکشن کمیشن ادارہ ہے عدالتی اختیار استعمال نہیں کرسکتا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت توہین الیکشن کمیشن سے متعلقہ تمام اقدامات اور کاروائیاں کالعدم قرار دے۔

مزیدخبریں