ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، ٹرانسپورٹرز نے بڑا اعلان کر دیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، ٹرانسپورٹرز نے بڑا اعلان کر دیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ, لاہور چیمبرآف کامرس نے تحفظات کا اظہار کردیا۔آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کا 50فیصد ٹرانسپورٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا ۔جماعت اسلامی نے جمعہ کو ملک گیر احتجاج کی کال دے دی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بزنس کمیونٹی نے بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔نائب صدر لاہور چیمبر عدنان خالد بٹ کہتے ہیں کہ گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے،اشیائے خورونوش کی قیمتیں اور صنعت کی لاگت بڑھ جائے گی۔ عدنان خالد بٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرکے 50فیصد ٹرانسپورٹ بند کرنے کا اعلان کردیا۔ آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے صدر ملک ندیم حسین نے کہا ڈالر کی بڑھتی قیمت کی وجہ سے اخراجات پورا کرنا مشکل ہوگیا، ایسی صورتحال میں ٹرانسپورٹ کاکاروبارچلانا ناممکن ہو گیا۔قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو ٹرانسپورٹ مکمل بند کردینگے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف جماعت اسلامی نے جمعہ کو ملک گیر احتجاج کی کال دے دی۔ امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے نگران حکومت نے ماضی کی حکومتوں کے ظالمانہ اقدامات کی توثیق کرتےہوئے پٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کیا جو غریب عوام پر ظلم کی انتہا ہے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا حکمران آئی ایم ایف کے کہنے پر عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں ۔