نگران وزیراعظم انوارالحق کاکٹر سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات

16 Aug, 2023 | 07:33 PM

محسن الملک:  نگران وزیراعظم انوارالحق کاکٹر سے متحدہ عرب امارات کے سفیرحماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے ملاقات کی. 

تفصیلات کے مطاقب ملاقات کے دوران امارات کے سفیر نے انوارالحق کاکڑ کو وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔ انوارالحق کاکڑ نے کہا پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی اور گہرے برادرانہ تعلقات ہیں

وزیراعظم نے معاشی اور مالی استحکام کیلئے متحدہ عرب امارات کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا دونوں ممالک کے باہمی تعاون کو مزید آگے بڑھانے کیلئے کام کرنے کے منتظر ہیں، کاپ 28 سمٹ کی میزبانی پر بھی متحدہ عرب امارات کی تعریف کی۔

 انوارالحق کاکڑ نے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے اہم کردار پر بھی زور دیا اور امارات کی حکومت سے ان کیلئے مسلسل حمایت کی خواہش کی۔

مزیدخبریں