مون سون کا نیا سپیل کب تک رہےگا، سیلاب کا خطرہ،پی ڈی ایم اےکاالرٹ

16 Aug, 2023 | 07:04 PM

سعود بٹ: پاکستان ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے 23 اگست تک مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے ممکنہ سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر تمام امدادی محکموں کو الرٹ جاری کر دیا۔

بالائی علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارشیں متوقع۔دریائے سندھ میں تربیلا کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مسلسل مون سون بارشوں سے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔دریائے سندھ میں تربیلا کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔دریائے ستلج میں گنڈ ا سنگھ کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نت بتایا کہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ 17 سے 20 اگست تک ستلج میں پانی کی سطح ایک لاکھ کیوسک سے تجاوز کر جائے گی ۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں لمحہ بہ لمحہ صورتحال مانیٹر کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں