تشدد کا شکار بچی کے متعلق بہترین خبر آ گئی

16 Aug, 2023 | 06:27 PM

سٹی42: جنرل ہسپتال میں زیرعلاج تشددکا شکارگھریلوملازمہ رضوانہ کی پہلی پلاسٹک سرجری کردی گئی۔ 
 نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر  خوفناک تشدد سےمتاثرہ بچی کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

 لاہور جنرل ہسپتال میں زیرعلاج تشددکا شکارگھریلوملازمہ رضوانہ کی پہلی پلاسٹک سرجری کردی گئی ہے۔ پہلی پلاسٹک سرجری کے دوران رضوانہ کے دونوں گالوں اورآنکھ کے زخم کی گرافٹنگ ہوئی ہے۔ متاثرہ بچی کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور وہ راؤنڈ دی کلاک ڈاکٹروں اور نرسوں کی نگہداشت میں ہے۔ زخموں کی صفائی اور گرافٹنگ ایک مشکل عمل ہتھا جسے کامیابی سے ممل کر لیا گیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہن ہے  کہ رضوانہ کی صحت کے بارے میں صوبائی وزیر صحت کو روزانہ کی بنیاد پر آگاہ کیا جا رہا ہے۔ رضوانہ کے علاج کے لئے تشکیل دیئے گئےمیڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر جودت سلیم نے کہا کہ رضوانہ کے سراورکمرکے زخم صاف کرکے پٹی کی گئی ہے اور بچی کے خون میں پلیٹ لیٹس اور خون کی مقدار بہتر ہوچکی ہے۔

مزیدخبریں