سٹی 42:نگراں وزیراعلیٰ سید محسن رضا نقوی نے لاہور کے طلبا و طالبات کے لئے بڑہ سہولت مہیا کر دی، انہوں نے طلبا و طالبات کے لئے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس مین سفر مفت کر دیا۔ وزیراعلیٰ نے اس ضمن میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ سے سمری طلب کر لی ۔ اس سہولت کی فراہمی کا اعلان حکومت پنجاب کے ٹویٹر سے بدھ کی شب 12 بجے کیا گیا۔
قبل ازیں بدھ کے روز وزیر اعلی محسن نقوی نے انارکلی سے علی ٹاون ٹرین اسٹیشن تک اورنج لائن ٹرین پر سفر کیا۔ اس سفر کے بعد انہوں نے طلبا و طالبات کیلیے میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین سروس میں سفر مفت کرنے کے حوالہ سے سیکرٹری ٹرانسپورٹ سے سفارشات طلب کر لی تھیں۔ اس کے چند ہی گھنٹے بعد حکومت پنجاب کے طلبا و طالبات کے لئے مفت سفر کی سہولت کی فراہمی کا اعلان کر کے "محسن سپیڈ" کے ٹائیٹل کےبرحق ہونے کا ثبوت دے دیا۔
بدھ کے روز وزیر اعلیٰ پنجاب نے شہریوں کو لاہور میں دستیاب سفر کی سہولیات پر خصوصی توجہ دی،وزیر اعلیٰ پنجاب اورنج لائن اسٹیشن گئے تو وہاں بعض ٹوکن مشینیں خراب پائیں۔ انہوں نے مشینیں خراب ہونے پر اظہار ناراضگی کیا اور تمام اسٹیشنوں پر موجود ٹوکن مشینوں کو فعال رکھنے کیلئے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو ہدایات جاری کیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اورنج لائن کی تمام مشینیں خراب ہیں، شہریوں کو کارڈ آن لائن اجراء کروانے کی سہولت دی جائے۔ اورنج لائن ٹرین اسٹیشن پر واش رومز میں پانی کی سہولیات نہ ہونے کا بھی نوٹس لے لیا اور واش رومز کو فوری طور پر آپریشنل کروانے کا حکم دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے طلبا کیلیے میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین سروس مفت کرنے کے حوالہ سے سیکرٹری ٹرانسپورٹ سے سفارشات طلب کر لیں۔ بعد ازاں چند گھنٹے بعد انہوں نے میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین پر طلبا و طالبات کو بالکل مفت سفر کی سہولت فراہم کر دی۔
وزیر اعلی نے سفر کے دوران مسافروں سے سہولیات بارے پوچھ گچھ کی.وزیر اعلی نے علی ٹائون سے لکشمی چوک واپسی کا سفر بھی کیا.وزیر اعلی پنجاب کے ساتھ مسافروں نے خوب تصاویر اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔وزیر اعلی پنجاب نے سفر کیلئے ٹوکن اپنی جیب سے خریدے۔وزیر اعلی نے لکشمی چوک ٹرین اسٹیشن پر واش رومز کی صفائی پر تحفظات کا اظہار کیا۔