نگراں حکومت کے دو دن میں ہی روپیہ کی دُرگت بن گئی

16 Aug, 2023 | 06:00 PM

سٹی42: شہباز شریف حکومت کا جانا پاکستانی کرنسی کے لئے صدمہ کا باعث ثابت ہوا، نگراں حکومت کے دو ہی دن میں  کرنسی مارکیٹ میں روپے کی بے قدر ی بڑھ گئی۔

گزشتہ 2 روزمیں ڈالراوپن مارکیٹ میں 9 روپے اورانٹربینک میں 7 روپے مہنگا ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر 295 روپے 50 پیسے پرپہنچ گیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 305 روپے پرجا پہنچا۔

 اوپن مارکیٹ میں یورو 2 روپے اضافے سے 327 روپے کا ہوگیا۔اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 50 پیسے اضافے سے 380.50 روپے پر پہنچ گیا،اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 83.50 روپے پر برقرار ہے،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 20 پیسے مہنگا ہوکر 80.20 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

  کرنسی مارکیٹ کے پنڈتوں کا کہنا ہے کہشہباز شریف  حکومت کے خاتمہ کے بعد سے اب نگراں حکومت نے زمام حکومت سنبھال تو لی ہے لیکن نئے نگراں وزیراعظم نے اب تک خزانہ اورر مالیاتی امور پر رسمی بریفنگ تک نہیں لی اورر نہ کسی کو ان کی مالیاتی پالیسیوں کا کچھ علم ہے۔نئے نگراں وزیر خزانہ کے تقرر تک کرنسی مارکیٹ میں سٹہ باز اور دیگر ویسٹڈ انٹریسٹ اپنا اپنا کھیل کھیلتے رہیں گے جس کا نتیجہ روپیہ کی قیمت میں غیر معمولی اتار چڑھاو کی صورت میں نکل سکتا ہے۔

مزیدخبریں