عابد چودھری : بھاٹی گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پابندی کے باوجود ہوائی فائرنگ کرنیوالے 2 ملزمان گرفتارکرلیے۔
پولیس نے ملزمان کو مختلف مقامات سے فائرنگ کرتے گرفتار کیا، ملزم عبدالرحمان فیملی پارک کے قریب فائرنگ کر رہا تھا، جبکہ ملزم حیدر اپنے گھر کے باہر رائفل سے فائرنگ کرتا گرفتار ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضہ سے 1 رائفل 2 پسٹل ، گولیاں برآمد ہوئیں، جبکہ ان کے خلاف مقدمات درج کردیے گئے۔