ڈالرکی قیمت میں اضافہ، یورو، پاؤنڈ، سعودی ریال بھی مہنگے

16 Aug, 2023 | 05:06 PM

ویب ڈیسک: اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں 2 روپے 50پیسےاضافہ ہوگیا۔ 

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 302 روپے 50پیسے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ یورو کی قیمت 2روپے اضافے سے 327 روپے ہو گئی، جبکہ برطانوی پاؤنڈ 4 روپے اضافے سے 384 روپے کا ہو گیا۔ 

اوپن مارکیٹ میں اماراتی درہم 83 روپے 50پیسے پر برقرار ہے، جبکہ سعودی ریال 50 پیسے اضافے سے 80روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔ 

مزیدخبریں