ویب ڈیسک : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان ریلوے نے ٹرین کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کر دیا۔
محکمہ ریلوے نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق تمام میل، ایکسپریس اور پیسنجر ٹرینوں کی تمام کوچز کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔کرایوں میں اضافے کا اطلاق کل 17 اگست سے ہوگا۔