ویب ڈیسک: فاسٹ بولر وہاب ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
وہاب ریاض نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پیغام لکھا کہ میں نے انٹرنیشل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ، کوچز اور اپنے اہلخانہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
وہاب ریاض نے لکھا کہ مینٹورز، ساتھیوں، مداحوں اور ہر کسی کا جس نے مجھے سپورٹ کیا ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔