(ویب ڈیسک)بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر دنیا کے مختلف ممالک میں سکھوں اور کشمیریوں کا بھرپور احتجاج ، مودی حکومت کے خلاف نعرے لگائے گئے۔
تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے سکھ برادری نے بھرپور احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے مودی حکومت کے خلاف نعرے لگائے گئے، خالصتان کے قیام کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
دوسری جانب بھارت کے یوم آزادی پر پیرس میں کشمیریوں اور سکھ کمیونٹی نے یوم سیاہ منایا اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مقبوضہ کشمیر اور بھارتی پنجاب میں بھی مودی کی فسطائیت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔
برمنگھم میں بھی کشمیریوں نے احتجاج کیا اور عالمی برادری سے بھارت کے خلاف سفارتی دباؤ بڑھا نے کا مطالبہ کیا۔