الیکشن کب ہوں گے؟بڑوں کا فیصلہ سامنے آگیا  

16 Aug, 2023 | 10:28 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)الیکشن کب ہوں گے؟بڑوں کا فیصلہ سامنے آگیا،سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کہتے ہیں کہ ہمارے بڑوں نے فیصلہ کیا ہے کہ الیکشن فروری میں ہوں گے۔

  راجہ ریاض نے اپنے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے مل کر فروری میں الیکشن کا فیصلہ کیا ہے ، 15 فروری سے دو  چار  چھ دن پہلے یا بعد میں الیکشن ہوں گے۔پہلے یہ کہا جا رہا تھا کہ انتخابات کو التوا کا شکار کیا جائے مگر 15 روز پہلے فروری میں الیکشن کا فیصلہ کیا گیا، انتخابات فروری 2024 میں ہوں گے ،اس حوالے سےکوئی ابہام نہیں، انتخابات اکتوبرمیں ہوتے تو نوازشریف اب تک واپس آچکے ہوتے۔

 سابق اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ کاغذ پنسل لے کر میری بات لکھ لیں کہ 17 فروری سے ایک ہفتے پہلے یا 15 فروری کے ایک ہفتے بعد الیکشن ہوجائیں گے۔

 دوسری جانب سابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ نگران سیٹ اپ کے ساتھ ملک آگے نہیں چل سکتا، 9 مئی کے جتھے کے کسی رکن کوانتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ ریاست پرحملہ کرنے والوں کواسی ریاست میں سیاست کرنے کا حق نہیں ہونا چاہیے، نوازشریف نے دو مرتبہ ملک کوبحران سے نکالا، موجودہ حالات میں قوم نوازشریف کی ہی بات سنے گی۔

 یاد رہے اسمبلیاں تحلیل ہونے کے 90 دن میں الیکشن کمیشن عام انتخابات کروانے کا پابند ہے۔پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات پہلے تاخیر کا شکار ہیں ۔

مزیدخبریں