ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استحکام پاکستان پارٹی ہر حلقے سے خود الیکشن میں حصہ لے گی

استحکام پاکستان پارٹی ہر حلقے سے خود الیکشن میں حصہ لے گی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں  نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی ہر حلقے سے خود الیکشن میں حصہ لے گی۔

 لاہور میں  استحکام پاکستان پارٹی کے اجلاس میں پارٹی کے سرپرستِ اعلیٰ جہانگیر ترین  نے کہاکہ کسی سیاسی جماعت سے اتحاد کا کوئی امکان نہیں، استحکام پاکستان پارٹی ہر حلقے سے خود الیکشن میں حصہ لے گی،کسی سیاسی جماعت سے اتحاد کا کوئی امکان نہیں، نیا پاکستان بنانا خواب ہے جسے ضرور پورا کریں گے۔

 ادھر پارٹی کے صدر علیم خان نے کہا کہ عام صارفین کو 300 یونٹ بجلی اور چھوٹے کسانوں کو ٹیوب ویل کے لیے مفت بجلی دیں گے۔