طارق عزیز نے  مرنے سے قبل کیا وصیت کی تھی ؟اہلیہ کا تین سال بعد بڑا انکشاف  

16 Aug, 2023 | 09:16 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)پاکستانی میڈیا انڈسٹری کے لیجنڈ طارق عزیر کے متعلق اہلیہ ہاجرہ طارق عزیزنے انکشاف کیا ہے کہ وہ اتنے مددگار تھے اپنی آنکھیں بھی عطیہ کرنا چاہتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق طارق عزیز کی تیسری برسی پر ان کی اہلیہ نے میڈیا سے بات کی اورطارق عزیزکی زندگی کے بارے میں کچھ نئے حقائق بتائے۔ہاجرہ طارق نے بتایا کہ طارق عزیز اپنی آنکھیں بھی عطیہ کرنا چاہتے تھے،وہ اپنی تمام جائیداد پہلے ہی پاکستان کو دے چکے تھے، انہوں نے ایک نوٹ میں آنکھیں عطیہ کرنے کی خواہش کے بارے میں لکھا تھا جس کے بارے میں ان کی اہلیہ کو معلوم نہیں تھا کہ ان کا انتقال کب ہوا اس لئے ایسا نہیں ہو سکا۔

 مسز طارق عزیزنے اس بارے میں بھی بات کی کہ وہ کتنا مددگار تھا اور ان کے بچے نہ ہونے کے بارے میں کبھی کچھ نہیں کہا۔

مزیدخبریں