(علی رامے)چیئرپرسن احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی زیر صدارت احساس پروگرام کمیٹی کا پہلا اجلاس ،اجلاس میں 1 کروڑ گھرانوں کی مالی امداد کا فیصلہ کیا گیا ۔
اجلاس میں وزیر خزانہ پنجاب سردار محسن لغاری، وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، وزیر ٹرانسپورٹ منیب سلطان ، چیف سیکرٹری پنجاب اور چیرمین پی اینڈ ڈی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ پروگرام پر کمیٹی کو باقاعدہ بریفنگ دی گئی ۔
اس موقع پر چیئرپرسن احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کے تحت کم آمدنی والے خاندانوں کو کم قیمت پر راشن مہیا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں احساس ڈیسک قائم کیا جائے رہے ہیں جبکہ پنجاب حکومت پروگرام کی شفاف رجسٹریشن کے لئے نیشنل بینک، نادرا اور موبائل کمپنیوں کے ساتھ بہت جلد ایم او یوز پر بہت جلد دستخط کر رہی ہیں۔