سوزوکی کا پاکستان میں پلانٹ عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ

16 Aug, 2022 | 06:51 PM

Abdullah Nadeem

سٹی 42: پاک سوزوکی نے دو روز کے لئے  پلانٹ عارضی طور پر بند کرنے فیصلہ کر لیا۔
پاک سوزوکی موٹرز نے اسٹیٹ بینک کی درآمدی پابندیوں پر پلانٹ کو عارضی بور پر بند کرنے کا فیصلہ  کرلیا۔پاک سوزوکی موٹرز لمیٹڈ اپنا پلانٹ دو دن کے لیے مینوفیکچرنگ پارٹس کی کمی کی وجہ سے بند رکھے گا ۔ پاک سوزوکی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی آگاہ کردیا  ہے۔

پاک سوزوکی کا کہنا ہے کہ انوینٹری کی کمی کی وجہ سے سنئیر مینجمنٹ نے پلانٹ کو عارضی بندش کا فیصلہ کیا۔ 18اگست سے 19 اگست تک آٹو موبائل مصنوعات کے پروڈیکشن پلانٹ عارضی طور پر بند رہے گا ۔ پاک سوزوکی نے  موٹر سائیکل پلانٹ فعال رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

مزیدخبریں