قائداعظم سے مصافحہ کرنے والی معروف شخصیت

16 Aug, 2022 | 05:24 PM

ویب ڈیسک : سابق صدر جنرل ضیاء الحق کے بیٹے  اعجاز الحق نے اپنے والد  کے ساتھ  قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر لگائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر جنرل ضیاء الحق کے بیٹے  اعجاز الحق نے اپنے والد  کے ساتھ   قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر لگائی ہے۔اعجاز الحق کی جانب سے  ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے والد سابق صدر جنرل ضیاء الحق قائد اعظم محمد علی جناح سے مصافحہ کر رہے ہیں۔

  پاکستان مسلم لیگ (ض) کے سربراہ نے تصویر کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ نایاب تصویر 1948ء میں لی گئی ہے۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ 1948ء میں قائد اعظم محمد علی جناح سے ضیاء الحق نے خیبرپختون خوا کے ضلع نوشہرہ کے ایک گاؤں میں ملاقات کی تھی۔

مزیدخبریں