بجلی لوڈشیڈنگ سے تنگ لاہوریوں کیلئے خوشخبری

16 Aug, 2022 | 03:40 PM

(شاہد ندیم سپرا) لیسکو نے بلا تعطل بجلی فراہمی کے میگا پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا، مختلف علاقوں میں5 گرڈ سٹیشنز  کی تعمیر کے لئے بجٹ منظور کرلیا گیا.

موسم گرما میں سسٹم پر اوورلوڈنگ اور ٹرپنگ کی وجہ سے صارفین کو بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے صارفین کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے بڑھتے لوڈ کے مطابق پانچ گرڈسٹیشن تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا .

ذرائع نے بتایا کہ لیسکو کی جانب سے مناواں، باغبانپورہ، مصطفیٰ آباد، فیروز پور روڈ اور برکی کے علاقے میں گرڈ سٹیشن تعمیر کیا جائے گا، کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے رواں مالی سال کے دوران 2 ارب 19 کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری دیدی ہے، جس کے بعد کمپنی نے میگا پراجیکٹ پر باقاعدہ کام شروع کر دیا .

ذرائع نے بتایا کہ لیسکورواں مالی سال میں ترجیحی بنیادوں پر گرڈ سٹیشن کی تعمیر مکمل کرے گی کیونکہ آئندہ سال موسم گرما میں موجودہ سسٹم کےذریعے بجلی کی فراہمی میں مشکلات بڑھ جائیں گی۔
 

مزیدخبریں