(سٹی 42) وفاقی حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور اضافی بوجھ ڈال دیا ، ڈیزل پر ڈیلر مارجن میں69.49 فیصد کا اضافہ کردیا گیا جس کا اطلاق آج سےہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ڈیزل پر ڈیلر مارجن 4روپے13 پیسے سے بڑھاکر7روپے فی لیٹر مقرر کردیا گیا، شہریوں کو ڈیزل پر2 روپے87 پیسے کے مزید ریلیف سے محروم کردیا گیا ، ڈیلر مارجن میں اضافہ نہ ہونے پر فی لیٹر ڈیزل 3.38 روپے سستا ہوسکتا تھا مگر مارجن میں اضافے کے باعث حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل51 پیسے فی لیٹر سستا کیا ۔
واضح رہےکہ حکومت پہلے ہی یکم اگست سے پیٹرول پر ڈیلر مارجن 2 روپے 10 پیسے فی لیٹر بڑھاچکی ہے، وفاقی کابینہ نے پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلر مارجن بڑھانے کی منظوری دی تھی۔