پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر آصف علی زرداری کااہم بیان

16 Aug, 2022 | 03:25 PM

ویب ڈیسک:سابق صدر آصف زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

حکومت کی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے شریک  چیئرمین آصف زرداری  نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ ہے اور ساتھ ہے، اس طرح کے فیصلوں پر مشاورت ضرور ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب اس حکومت میں عوام کو ریلیف دینے آئے ہیں اور عوام کو ریلیف دینا ہی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے ساتھ ہیں اور جلد ان سے ملاقات کروں گا جس میں معاشی ٹیم کے بارے میں بھی بات ہوگی۔

مزیدخبریں