سوئیمر مشال ایوب پاکستان کا نام روشن کرنے میں کامیاب

16 Aug, 2022 | 03:13 PM

ویب ڈیسک : اسلامی یکجہتی گیمز کے  ویمن سوئمنگ مقابلے میں پاکستان کی مشال ایوب 100 میٹر بریسٹ سٹروک کے فائنل میں پہنچ گئیں۔

 تفصیلات کے مطابق  پاکستانی سوئیمر مشال ایوب نے   اسلامی یکجہتی گیمز کے  ویمن سوئمنگ مقابلے میں حصہ لیا  تھا اور  اب فائنل میں پہنچ  کر انہوں نے پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز حاصل کیا ہے۔  پاکستان کی مشال ایوب 100 میٹر بریسٹ سٹروک کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ 

 انہوں نے ابتدائی ہیٹس میں ایک منٹ 24 عشاریہ ایک دو  کی ٹائمنگ کے ساتھ آٹھویں پوزیشن حاصل کی۔

مزیدخبریں