(شہزاد خان ابدالی) ڈالر کی قدر میں کمی کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے ، ٹیوٹا کمپنی نے 1300 سے 2800 سی سی گاڑیوں کی قیمتوں میں 3 سے 11 لاکھ 40 ہزارروپے تک کمی کردی ، ڈیلرز نے قیمتوں میں مزید کمی کا مطالبہ کردیا.
ٹیوٹا کمپنی نے ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، 2700، 2800 سی سی فارچونر گاڑیوں کی قیمتوں میں 9 لاکھ 10 ہزار سے 11 لاکھ 40 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے ۔
1800 سی سی ٹیوٹاگاڑیوں کی قیمتوں میں 4 لاکھ 40 ہزاراور 2800 سی سی ٹیوٹا ہائی لکس ریوو کی قیمتوں میں 6 لاکھ 50 ہزار سے، 8 لاکھ 20 ہزار تک کمی کی گئی ہے۔
ڈیلرزکاکہناہے کہ کمپنیوں نےجتنی قیمتیں بڑھائیں، اب اُسی تناسب سےقیمتیں 80فیصدتک کم ہونی چاہئیں۔
کار ڈیلرز نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹویوٹا کے بعد دیگر کمپنیاں بھی آئندہ ایک سے دو روز میں گاڑیوں کی قیمتیں کم کریں گی۔