پنجاب حکومت نے 8 افسران کی تقرری کے احکامات جاری کر دیئے

16 Aug, 2022 | 01:43 PM

(قیصر کھوکھر) پنجاب حکومت نے 8 افسران کی تقرری کے احکامات جاری کر دیئے، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

پنجاب حکومت نےعلی اکبرکو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر تعینات کر دیا جبکہ محمد شایان علی جاوا کو ڈپٹی سیکرٹری ایوان وزیراعلیٰ پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے، رانا محمد عمر،بلال سلیم اورسیدعباس شاہ کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ لگادیا گیا, محمد احسان الحق اورمحمد اعتزاز انجم کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ بلدیات تعینات کیا گیا، اسی طرح محمد قیوم قدرت کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ زراعت تعینات کردیاگیا۔

محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، افسران کو فوری طور پر نئی تقرری کی جگہ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.

 

مزیدخبریں