ملتان موٹروے پر ہولناک حادثے پر سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس

16 Aug, 2022 | 01:07 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف سمیت سیاسی رہنماؤں نے   ملتان سکھر موٹروے پر بس اور آئل ٹینکر میں خوفناک حادثے پر اظہار افسوس کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جلال پور پیر والا انٹر چینج پر ہونے والا آئل ٹینکر کا حادثہ نہایت افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ حادثے میں 20 قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھی اور رنجیدہ ہوں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ملتان کے قریب ایم 5 پر بس حادثے میں قیمتیں جانیں ضائع ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حادثے میں جاں بحق 20 افراد کے لیے دعا اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بھی ملتان سکھر موٹر وے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کرتے ہوئےکہا کہ 20 جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کرتا ہوں اور حادثے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیےدعاگو ہوں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی سکھر کے قریب مسافر بس کے حادثے پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کمشنر سکھر کو زخمی ہونیوالوں کو فوری طبی امداد دینے کی ہدایت کردی اور جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میری دعائیں غم زدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں،اللہ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبر عطا فرمائے۔یاد رہے ملتان کے قریب موٹر وے ایم فائیو پر رات گئے آئل ٹینکر اور مسافربس میں خوفناک تصادم ہوا، جس کے بعد زورداردھماکا ہوا اور پھر رات کی تاریکی میں ہر طرف آگ اور دھواں چھا گیا.المناک حادثےمیں بیس افرادجاں بحق ہوگئے اور چھ شدید زخمی حالت میں نشتراسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کےمطابق حادثےکاشکار مسافربس لاہورسےکراچی جارہی تھی، موٹروے پولیس نے بتایا کہ المناک حادثے میں بیشتر مسافروں کو بس سے نکلنے کاموقع ہی نہیں ملا، بس کو کاٹ کرلاشیں نکالی گئیں.

مزیدخبریں