جنید ریاض : پنجاب میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغازکردیا گیا، حکومت نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ایک ہزار ملین پودے لگانے کا ہدف دے دیا۔سکول سربراہان اور اساتذہ بچوں کے ساتھ مل کر کم از کم تین پودے لگائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ایک ہزار ملین پودے لگانے کا ہدف دے دیاہے۔تمام سکول سربراہان اور اساتذہ بچوں کے ساتھ مل کر کم از کم تین پودے لگائیں گے، پودے لگانے کا ہدف 31 اگست تک پورا کرنا ہوگا۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سی ای اوز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت جاری کردی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کےمطابق پودوں کی فراہمی کیلئے محکمہ جنگلات ایجوکیشن اتھارٹیز سے تعاون کرے گا۔تمام ہیڈز سکولوں میں پودے لگانے کا ریکارڈ آن لائن ڈیپارٹمنٹ کو مہیا کرنے کے پابند ہونگے۔