محکمہ صحت پنجاب نےبچوں کی ویکسینیشن کا فیصلہ کرلیا

16 Aug, 2022 | 12:54 PM

ویب ڈیسک: محکمہ صحت پنجاب نے 5 سے 11 سال تک کے بچوں کی کرونا ویکسی نیشن کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈی جی ہیلتھ پنجاب کے مطابق 50 لاکھ بچوں کی ویکسینیشن کے لیے1 کروڑ سے زائد ویکسینیشن کی خوراکیں حاصل کی جائیں گی۔لاہورمیں یہ فیصلہ ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

بچوں کی کرونا ویکسی نیشن کا آغازلاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، بہاولپور سے کیا جائے گا۔5 سے 11 سال کے بچوں کی ویکسینیشن ستمبر سے شروع ہوگی۔

مزیدخبریں