لاہور میں مزید 11 ایس ایچ او تبدیل کردئیے گئے

16 Aug, 2022 | 12:34 PM

ویب ڈیسک: لاہور میں مزید11ایس ایچ او اور 5 چوکی انچارج تبدیل کردیے گئے۔پولیس حکام کے مطابق ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن عمران انور کو تبدیل کیا گیا ہے ان کی جگہ راؤ نعیم کو علاقے کا نیا ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے۔

رانا مظہر الحسن کو ایس ایچ او نواب ٹاؤن تعینات کیا گیا ہے، رضوان خان کو ایس ایچ او باغبان پورہ لگایا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او باغبانپورہ محمد ذکا اور ایس ایچ او گڑھی شاہو محمد زبیر کو کلوز لائن کیا گیا ہے۔

تھانہ نولکھا میں اورنگ زیب کو ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے  جبکہ محمد فرحان کو ایس ایچ او تھانہ اچھرہ، علی عادل کو ایس ایچ او تھانہ کاہنہ اور انور خان کو ایس ایچ او تھانہ ہربنس پورہ تعینات کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کاکہنا ہے کہ تھانہ اسلام پورہ میں فراز احمد کو نیا ایس ایچ او تعینات  کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 3 دن پہلے 32 ایس ایچ اوز کو تبدیل اور  26 کو عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

مزیدخبریں