ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حاجیوں کیلئے خوشخبری، وزارت مذہبی امور نے بڑا اعلان کردیا

حاجیوں کیلئے خوشخبری، وزارت مذہبی امور نے بڑا اعلان کردیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت مذہبی امور  نے  31 اگست تک حاجیوں کو فی کس ڈیڑھ لاکھ روپے واپس کرنے کا  اعلان کردیا۔ 

وزیر مذہبی امورمفتی عبدالشکور  نے  پریس کانفرنس میں بتایا کہ 31 اگست تک حاجیوں کو فی کس ڈیڑھ لاکھ واپس ملیں گے، حجاج کرام اپنی اصل شناختی دستاویزات دکھا کر یہ رقوم اپنے متعلقہ بینکوں سے لے سکتے ہیں اور جن حاجیوں کے اکاؤنٹس ہیں ان کو ان کی رقم ان کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی جائے گی۔

وزیر مذہبی امور نے مزید کہا کہ5 ارب 10 کروڑ 73 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم سرکاری اسکیم کے تمام 34049 حاجیوں کو ادا کی جائے گی, 34 ہزار 49سرکاری حجاج کو رقوم کی واپسی کی اطلاع بذریعہ موبائل ایس ایم ایس کی جائے گی جس کے لیے سرکاری حجاج مقررہ وقت کے اندر اپنے متعلقہ بینک سے رابطہ کریں۔