طوفانی بارشیں،محکمہ موسمیات نے خبر دار کر دیا

16 Aug, 2022 | 11:49 AM

ویب ڈیسک:مون سون ہوائیں ملک کے جنوبی علاقوں میں مسلسل داخل، محکمہ موسمیات  نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق  سندھ  میں تھر پارکر، عمر کوٹ ، میر پور خاص ، شہید بینظیر آباد،  بدین ، دادو میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ  بارش کا امکان ہے،حیدر آباد اور کراچی ،ٹھٹھہ ، بدین، مٹیاری ،جیکب آباد، جامشورو،  شہید بینظیر آباد،   سکھر ، لاڑکانہ ،ٹنڈو جام، ٹنڈ و اللہ یار، ٹنڈو محمد خان،  سا نگھڑ، خیر پور، نو شہرو فیروز  میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بادل برسیں گے۔

 اس کے علاوہ   بلوچستان میں بارکھان،سبی، ژوب ،قلات ، آواران،خضدار،کیچ، پنجگور،گوادر اور لسبیلہ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی تو قع ہے، اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش ہو گی،پنجاب میں خطہ پو ٹھوہار، میانوالی ،سرگودھا،خوشاب، بھکر،لیہ ،  ڈ یر ہ غا زی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

   گوجرانوالہ ،گجرات، سیالکوٹ، لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،جھنگ، منڈی بہاؤ الدین، نارووال، ساہیوال، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بادل برسیں گے،ملتان، بہاولپور، بہاولنگراور رحیم یار خان   اور فیصل آبا د  میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے،ڈیرہ غا زی خان، ملتان، بہاولپور، بہاولنگراور رحیم یار خان  میں چند مقامات پر موسلادھار  بارش ہو سکتی ہے۔

 خیبرپختونخوا میں دیر،چترال،سوات، مالا کنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور،شانگلہ، بو نیر ، مردان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے ، پشاور ، نو شہرہ، مہمنڈ، کوہاٹ، بنوں، خیبر، با جوڑ، چار سدہ، لکی مروت، اور کز ئی، کرم،ڈی آئی خان اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔  کشمیر اور گلگت بلتستان  میں  مطلع  ابر آلود رہنے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے، کشمیر میں موسلا دھار بارش کی  بھی توقع ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ موسلادھار بارش کے باعث راولپنڈی ،اسلام آباد، پشاور، نوشہرہ، مردان، فیصل آباد،لاہور اور گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے، شکر گڑھ، سیالکوٹ، نارووال، ایبٹ آباد،مانسہرہ، دیر ،کرک،بنوں، لکی مروت اورکشمیر میں مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ 

 16سے18 اگست کے دوران موسلادھار بارش کے باعث کراچی،ٹھٹھہ،بدین،حیدرآباد، دادو،جام شورو، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیرآباد اور میرپور خاص میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے، قلعہ سیف اللہ ، لورالائی ، بارکھان، کوہلو، موسی خیل، شیرانی، سبی ، بولان، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، تربت، پنجگور، پسنی،جیوانی، اورماڑہ،گوادر اور ڈیرہ غازی خان کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، کشمیر،خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں،گلیات ، مری ،چلاس، دیامیر، گلگت،ہنزہ، استور اوراسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

مزیدخبریں