ویب ڈیسک: فیفا نے بھارتی فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی جس کے باعث بھارت اکتوبر میں ہونے والے انڈر 17 ورلڈکپ کی میزبانی سےمحروم ہو گیا۔
فیفا کے مطابق فٹبال معاملات میں بیرونی مداخلت کی وجہ سے بھارت کومعطل کیاگیا ہے جب تک فٹبال کےمعاملات منتخب باڈی کے سپرد نہیں ہوتے تو رکنیت معطل رہےگی۔
بھارتی عدالت نے مئی میں فٹبال فیڈریشن برطرف کرکے 3 رکنی کمیٹی قائم کردی تھی۔ فیفا قوانین کے تحت فٹبال معاملات میں بیرونی مداخلت قبول نہیں، معطلی کی وجہ سے بھارت اکتوبر میں ہونے والے انڈر 17 ورلڈکپ کی میزبانی سےمحروم ہو گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان بھی بیرونی مداخلت کی وجہ سے پابندی کا شکار رہا تھا۔