ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ اسد قیصر سمیت دیگر رہنماوں کی طلبی

Asad Qaiser
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ممنوعہ فنڈنگ کیس کے معاملے پر ایف آئی اے نے اسد قیصر سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کو 18اگست کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے اہم رہنماؤں کو طلب کیا گیا ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے طلب کیے گئے رہنماؤں میں سابق اسپیکر اسد قیصر، سابق سیکریٹری جنرل اور سابق گورنر شاہ فرمان، صوبائی فنانس سیکریٹری محمد عمران اور صوبائی ممبر فنانس محمد محسن داؤد بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے ممنوعہ فنڈنگ کیس فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی درخواست پر سماعت کی، پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل انور منصور عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

وکیل انور منصور نے استدعا کی شوکاز نوٹس کی حد تک کوئی ایکشن نا لیا جائے، قائم مقام چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ معاملہ بھی لارجر بینچ ہی دیکھےگا۔عدالت نے کیس لارجر بینچ کے سامنے مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 18 اگست تک ملتوی کر دی۔