پاک فضائیہ کی بلوچستان میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں

16 Aug, 2022 | 11:16 AM

Ansa Awais

(ویب ڈیسک) پاک فضائیہ کی بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، پاک فضائیہ کی جانب سے 41 خیمے اور 12 ہزار کلو گرام بنیادی اشیائے خوردونوش اور اجناس ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کیا۔

پاک فضائیہ کی پیرامیڈیکل ٹیم نے 410 مریضوں کا طبی معائنہ بھی کیا، ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک فضائیہ کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن مدد کی ہدایات کی ہے۔ پاک فضائیہ ضرورت مند خاندانوں تک اشیاء ضروریہ پہنچا رہی ہے جن کے گھر قدرتی آفت میں تباہ ہوئے ہیں۔

واضح رہے بلوچستان میں  بارشوں اور سیلاب سے مزید 8افراد جاں بحق  ہوگئے ہیں، جس سے اموات کی تعداد 196 تک پہنچ چکی ہے، بارشوں اور سیلاب سے بلوچستان کے بیشتر اضلاع شدید متاثر ہیں، بارشوں نے قلعہ عبداللہ،مسلم باغ، بارکھان میں تباہی مچادی ہے۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سیلاب کے باعث  رابطہ سڑکیں بہہ گئیں۔ ڈیم ٹوٹ گئے ، مکانات منہدم ہوئے  اور فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔

بلوچستان میں ڈیم ٹوٹنے کی وجہ سے کئی دیہات زیر آب آ گئے ہیں، صوبے میں اب تک 19 ہزار سے زائد گھر متاثر ہو چکے ہیں۔ برساتی ریلوں میں 6 سڑکیں اور 18 پل بہہ گئے ہیں۔بارشوں اور سیلاب سے ہزاروں مویشی بھی ہلاک ہوئے۔

مزیدخبریں