ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عامر لیاقت پوسٹمارٹم کیس، عدالت سے بڑی خبر آگئی

Aamir Liaquat Hussain
کیپشن: Aamir Liaquat Hussain
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کی مقامی عدالت نے  مرحوم ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کا پوسٹمارٹم کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

کراچی کے ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج شرقی نے معروف اینکر پرسن ڈاکٹر  عامر لیاقت کے پوسٹمارٹم کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف مرحوم کی  بیٹی دعا عامر کی اپیل پر سماعت کی، عدالت نے دعا عامر کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین کے پوسٹمارٹم کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا۔

واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے 18 جون کو عامر لیاقت کا پوسٹمارٹم کرانے کا حکم دیا تھا جو ایک شہری کی درخواست پر جاری کیا گیا۔عامر لیاقت کے ورثا نے پوسٹمارٹم کرانے کی مخالفت کی تھی اور ان کی بیٹی نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

واضح رہےکہ معروف اینکر پرسن اور سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت 9 جون کو کراچی میں انتقال کر گئے تھے، سیدہ بشریٰ اقبال عامر لیاقت کی پہلی اور سیدہ طوبیٰ دوسری بیوی تھیں جبکہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک ہیں، پہلی بیوی سے ان کے دو بچے ایک بیٹا احمد عامر اور ایک بیٹی دعا عامر  ہیں۔