کراچی میں زیر تعمیر عمارت منہدم، 1 مزدور جاں بحق 10 افراد زخمی

16 Aug, 2022 | 09:26 AM

Ansa Awais

(ویب ڈیسک): شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ایک زیر تعمیر 4 منزلہ عمارت گرنے سے ایک مزدور جاں بحق، جب کہ 10 زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن، سیکٹر فور ڈی میں ایک زیر تعمیر عمارت اچانک منہدم ہو گئی، ریسکیو اہل کاروں نے ملبے سے 11 افراد کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں ایک مزدور دوران علاج دم توڑ گیا ہے، جاں بحق مزدور کی شناخت زریام کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کے ملبے میں فی الحال کسی شخص کے دبے ہونے کے شواہد نہیں ہیں، ہیوی مشینری طلب کر لی گئی ہے اور کرین سے ملبہ ہٹایا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق عمارت کے گراؤنڈ فلور پر رکشے پارک کیے جاتے تھے، ملبے میں متعدد رکشے بھی دبے پڑے ہیں۔

 
 
 
 
 
Comments

مزیدخبریں