جنت مرزا کا نیا اندازدیکھ کر مداح حیران؛ تصاویر منظرعام پر

16 Aug, 2021 | 07:32 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے،جنت مرزا کی ایسی تصاویر منظر عام پر آئیں کہ ان کے چاہنے والے حیران ہوگئے جبکہ تصاویر کو خوب پسند بھی کیاجارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے ذریعے اپنی پہچان بنانے والی فیصل آباد کی سٹار جنت مرزا سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں ان کے چاہنے والے نہ صرف پاکستان بلکہ کی بیرون ممالک میں بھی موجود ہیں، ٹک ٹاک سٹار اپنی تصاویر اورویڈیوز مداحوں نے ساتھ شیئر کرتی نظر آتی ہیں،جنت مرزا نے نئے روپ میں اپنی کچھ تصاویر شیئرکیں جو کہ مقبول ہوگئیں۔

ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیاہ گلابی رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے جو ان کی خوبصورتی مین مزید اضافہ کر رہا ہے،تصاویر کو مداحوں کی جانب سے پسند کیاجارہا ہے جبکہ کمنٹس سیشن میں تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں جنت مرزا نے  انسٹاگرام پر  مداحوں کے لیے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں اُن کی  عمر بٹ سے شادی کے حوالے سے سوال کیا گیا،  ایک صارف نے جنت مرزا سے سوال کیا کہ ’شادی کب ہورہی ہے؟‘جواب میں جنت مرزا نے کہا کہ ’تعلیم مکمل ہونے دو، ڈگری مل جائے ، شادی بھی کرلوں گی۔

یاد رہے کہ ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کی منگنی عمر بٹ سے ہوئی ہے وہ بھی ٹک ٹاکر ہیں،دونوں کے خاندانوں کی رضا مندی سے منگنی طے پائی ہے اور جلد ہی جنت مرزا پیا گھر سدھا جائیں گی ۔ 

مزیدخبریں