قرض پر شرح سود, پنجاب حکومت کیلئے نئی مشکل

16 Aug, 2021 | 06:56 PM

Arslan Sheikh

علی رامے: غیرملکی بینکوں سے لیے گئے قرض پر شرح سود بڑھنے لگی، پنجاب حکومت پر رواں مال شرح سود کی مد میں 14 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑیگا، نئے مالی سال کا آغاز ہوتے ہی قرض کی واپسی کیلئے پہلی قسط کی ادائیگی کی تلوا لٹکنے لگی۔

رواں مالی سال میں پنجاب حکومت غیرملکی بینکوں سے لیے گئے قرض پر 62 ارب روپے کی قسط ادا کرے گی۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق مجموعی قرض میں 48 ارب کی قسط کے ساتھ 14 ارب روپے کی شرح سود بھی شامل ہے۔ نئے مالی سال کے پہلے تین ماہ میں حکومت اب 18 ارب روپے کی قسط ادا کرنے کے لیے تیاریاں کررہی ہے۔

پہلے تین ماہ کی قسط پر پنجاب حکومت 13 ارب 23 کروڑ کیساتھ 4 ارب 85 کروڑ کا سود بھی دے گی۔ پنجاب میں مجموعی طور پر قرضوں کا حجم 945 ارب روپے سے زائد ہو چکا ہے، اس قرض کی واپسی کے لیے مزید 30 سال اور درکار ہیں۔ 

مزیدخبریں