اساتذہ نے تمام جامعات میں تدریسی بائیکاٹ کا اعلان کردیا

16 Aug, 2021 | 06:48 PM

M .SAJID .KHAN

(عمران یونس)ڈسپیرٹی الاونس کے حصول کے لئے فپواسا پنجاب نے تدریسی بائیکاٹ کا اعلان کردیا، 25 اگست کو لاہور سمیت صوبہ بھر کی جامعات کا ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف پنجاب یونیورسٹی میں احتجاج کرے گا۔
 ڈسپیرٹی الاؤنس کا حصول ممکن نہ ہونے پر یونیورسٹیوں میں اساتذہ کی نمائندہ تنظیم فپواسا پنجاب نے 25 اگست کو تمام جامعات میں تدریسی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے،اعلان کے تحت تمام یونیورسٹیوں کا ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف 25 اگست کو پنجاب یونیورسٹی میں احتجاج کرے گا،احتجاج میں صوبہ بھر کی جامعات کے اساتذہ،آفیسرز اور نان ٹیچنگ سٹاف شرکت کرے گا۔

احتجاج کا فیصلہ فپواسا پنجاب کی ایگزیکٹو کونسل کے آن لائن اجلاس میں ہوا،اجلاس میں ڈسپیرٹی الاونس کے حوالے سے حکومت کو دی جانے والی 10 اگست کی ڈیڈ لائن کے بعد کا لائحہ عمل طے کیا گیا،فیصلے کی روشنی میں احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے یونیورسٹیوں کی حدود سے باہر نکلنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزیدخبریں