ویب ڈیسک: خواتین کے ساتھ سخت سلوک ہوگا نہ حقو ق پامال ہوں گے۔ طالبان حکومت میں کالے برقع میں سی این این کی رپورٹر کلاریسا وارڈ کی کابل کی سڑکوں سے رپورٹنگ نے سب بتا دیا۔
رپورٹ کے مطابق سی این این کی رپورٹر کلاریسا وارڈ کی کابل کی سڑکوں سے رپورٹنگ کے مناظر اس وقت پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔ یہی طالبان کی پالیسی ہے ۔خواتین کے کام کرنے پرکوئی پابندی ہوگی نہ انہیں گھروں کی چہار دیواری تک محدود کیا جائے گا مگر کام کرتے وقت یا حصول تعلیم کے لئے بنیادی اسلامی شعائر کا خیال رکھنا ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بچیوں کو تعلیم تک رسائی ہوگی اور خواتین کی خریدوفروخت کے لئے بازار تک جانے پر بھی کوئی پابندی عائد نہیں کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق سی این این کی صحافی کلاریسا وارڈ کی باپردہ رپورٹنگ سے طالبان محض یہی پیغام دنیا تک پہنچانا چاہتے ہیں ۔
On the streets of Kabul today- feel we are witnessing history pic.twitter.com/wcVKzbT6oJ
— Clarissa Ward (@clarissaward) August 16, 2021