طالبان نے ریڈیو کابل کا چارج سنبھال لیا

16 Aug, 2021 | 05:41 PM

ویب ڈیسک:    طالبان نے ریڈیو کابل کا چارج سنبھال لیا، طالبان رہنما احمد متقی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ریڈیو کابل پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق طالبان نے سرکاری تنصیبات بھی اپنے کنٹرول میں لے لی ہیں اور شہر میں گاڑیوں میں گشت کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا  ہے کہ  طالبان نے کچھ چوکوں پر ٹریفک کا نظام بھی سنبھالا ہوا ہے، جبکہ سڑکوں پر شہریوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے، تعلیمی ادارے اور دکانیں  بھی بند ہیں۔

کابل ایئر پورٹ پر پروازیں بند ہونے کی وجہ سے انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سےواپس جانےکی درخواست کی جارہی ہےجبکہ وہاں بڑی تعداد میں شہری موجود ہیں۔رپورٹ کے مطابق کابل ایئر پورٹ پر 7000 سے زائد خاندان موجود ہیں۔

مزیدخبریں