ویب ڈیسک: کابل ایئرپورٹ کے قریب امریکی ایئر فورس کے مال بردار طیارے کے پہیے سے گر کر 4افغان شہری ہلاک ہوگئے۔
امریکی اخبار کے مطابق امریکی ایئر فورس کے کارگو طیارے نے اڑان بھری تو جہاز کے پہیے میں گھسے 4افراد نیچے گر گئے۔ سوشل میڈیا پر دو سے تین افراد کی طیارے سے گرنے سے ہلاکت کی خبر گردش کر رہی ہے تاہم عینی شاہدین کے مطابق چار افغان شہری ہلاک ہوئے ہیں۔
The moment when several people in Afghanistan fell from the plane because the were stuck to the tire of the plane.We did not deserve this misfortune.O Allah have mercy on us poor people.#Afghanistan #Afganistan #AfghanWomen #USA #america #Kabul #kabulairport #taliban pic.twitter.com/fs3n32M2a5
— Musawer khalil andarabi (@MusawerAndarabi) August 16, 2021
واضح رہے کہ اتوار 15اگست کو طالبان افغان دارالحکومت کا کنٹرول سنبھال لیا تھا جبکہ اشرف غنی صدارت کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد ملک چھوڑ کر فرار ہوگئے۔تقریباً 20سال بعد طالبان نے افغانستان پر دوبارہ قبضہ کرلیا ہے۔