موبائل کی بیٹری جلدی کم کیوں ہوتی؟ محفوظ رکھنے کا طریقہ

16 Aug, 2021 | 04:56 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) ٹیکناجوجی کی اس دنیا میں نت نئے موبائل فونز کی ایجادات ہورہی ہے، خریدار کو ایک بڑا مسئلہ یہ درپیش ہوتا ہے کہ اس کی بیٹری کتنے ایمپر کی ہے اور کتنے وقت میں فل چارج ہوتی ہے، موبائل کی بیٹری کے جلد کم ہونے کی چند وجوہات ہیں اور اس کو محطوظ کیسے رکھ جائیں اس کا آسان طریقہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق عصر حاضر میں سمارٹ فونز کی آےئ روز نئی قسم مارکیٹ میں دستیاب ہوتی ہے، موبائل فون کے خریدار اس بات کو مدنظر رکھتے موبائل خریدتے ہیں کہ اس کی میموری، بیٹری کی کپیسٹی زیادہ ہو، اگربات کی جائے موبائلز کی بیٹری کی کہ یہ جلدی کم کیوں ہوتی؟اس کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں جو کسی اینڈرائیڈ یا آئی فون کی چارجنگ کی رفتار سست کردیتی ہیں مگر بیشترعام وجوہات پر قابو پانا آسان ہوتا ہے۔

چارجنگ کیبل کا مسئلہ

فون کے چارجنگ سسٹم کا سب سے کمزور لنک وہ کیبل ہوتی ہے جس سے اسے چارج کیا جاتا ہے، جو موبائل کے ساتھ چارجر دیا جاتا اسی سے موبائل کو چارج کیاجائے، اس کے متبادل اگر کوئی اور کیبل استعمال کررہے ہیں جس سے فون کی چارجنگ سست روی سے ہورہی ہے تو اس کو بدل لیں۔

فون کیلئےچارجنگ مشکلات

فون اس وقت زیادہ تیزی سے چارج ہوتا ہے جب اسے مکمل طور پر آف کردیا جائے، اگر وہ آن ہوتا ہے تو چارجر کی توانائی مختلف حصوں میں تقسیم ہوجاتی ہے، تاکہ وہ بیک گراؤنڈ ٹاسک اور فون کو چلانے کے لیے انرجی فراہم کرسکے، یہ بھی دیکھنے آیا ہے کہ دوران چارجر موبائل کو استعمال کیاجاتا ہے جو کہ اس کی بیٹری پر متاثر کرتا ہے۔

چارجنگ پورٹ میں مسئلہ

اس کا امکان کم ہوتا ہے مگر ہوتا ضرور ہے، یعنی فون کی چارجنگ پورٹ میں کچرا چلا گیا ہو یا اسے کسی قسم کا نقصان پہنچ گیا ہو۔

کمزور پاور اڈاپٹر

سب پاور اڈاپٹرز ایک جیسے نہیں ہوتے،حالیہ برسوں میں فونز کے ساتھ اڈاپٹرز کو مزید طاقتور بنایا گیا ہے جو 20 یا اس سے بھی زیادہ واٹ کرنٹ فراہم کرتے ہیں، جس سے چارجنگ کا وقت کم ہوجاتا ہے۔

کمپپوٹر کی جگہ پلگ آؤٹ لیٹ استعمال کریں

تیز ترین چارج کے لیے زیادہ بہتر یہ ہوتا ہے کہ پاور اڈاپٹر کو پلگ آؤٹ میں لگا کر فون چارج کریں،کمپیوٹر میں یو ایس بی پورٹس میں عموماً ڈھائی واٹ کرنٹ ہوتا ہے اس کے مقابلے میں آج کل کے فونز کے ساتھ آنے والے چارجر 12 واٹس سے کم کرنٹ فراہم نہیں کرتے، یعنی کمپیوٹر کے مقابلے میں لگ بھگ 5 گنا زیادہ تیز چارجنگ کرتے ہیں۔

زیادہ دیر تک چارجنگ تک لگائے رکھنا

اکثر یہ بھی دیکھنے میں آیا کہ موبائل کی بیٹری فل ہونے کے بعد بھی وہ چارجنگ پر لگا رہتا ہے،سمارٹ فون سو فیصد چارج ہوجاتا ہے اور پھر بھی چارجر پر لگا رہے تو بیٹری پر اسٹریس بڑھ جاتا ہے جو اس کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے، موبائل کی چارجنگ کے بعد چارجر کو سوئچ سے اتار لیں۔

مزیدخبریں