اداکار عمیر رانا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا

16 Aug, 2021 | 04:26 PM

مانیٹرنگ ڈیسک:     پاکستانی اداکار عمیر رانا میں پھیپھڑوں کے مرض کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

اداکار عمیر رانا نے ایک  انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کو  اطلاع دی کہ ان میں" pulmonary embolism" نامی مرض کی تشخیص ہوئی ہے، یہ پھیپھڑوں کی ایسی سنگین بیماری ہے جس میں خون کی ترسیل رک جاتی ہے، زیادہ تر اس بیماری میں دونوں میں سے  ایک پھیپھڑا متاثر ہوتا ہے۔

عام طور پر خون کی شریانوں کا مسئلہ خون گاڑھا ہوجانے کے باعث پیش آتا ہے، اس مرض کے نتیجے میں سینے میں شدید درد، سانس لینے میں مشکل سمیت کئی دیگر مسئلوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ گزشتہ دو ہفتوں سے میں اس تکلیف اور پریشانی میں مبتلا ہوں جب کہ ایکسرے، تین سی ٹی اسکین اور متعدد خون کے ٹیسٹ کروانے کے بعد پتا چلا کہ مجھے ’پلمونری ایمبولزم‘ ہے۔عمیر رانا نے مداحوں کو اس بیماری سے متعلق تفصیل جاننے کیلئے گوگل سے مدد لینے کا بھی مشورہ دیا۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ زندگی انتہائی مختصر ہے، اس لیے بہتر طریقے سے اپنا خیال رکھا کریں۔

مزیدخبریں