ویب ڈیسک: افغان صدر لاپتہ ہو گئے،تاجکستان نے افغان صدر کی ملک میں موجودگی کی تردید کردی۔
تاجک وزارت خارجہ کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کا طیارہ تاجکستان کی حدود میں داخل ہوا نہ لینڈ کیا۔ یہاں تک کہ تاجکستان کو اس معاملے میں افغان حکام کی کوئی درخواست بھی موصول نہیں ہوئی، میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان صدر ممکنہ طور پر ازبکستان فرار ہوئے ہیں۔