سیکرٹری بلدیات کا بڑا انتظامی فیصلہ

16 Aug, 2021 | 03:31 PM

سٹی 42: سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کا ایک اور بڑا انتظامی فیصلہ ، سیف سٹی لاہور کو سمارٹ سٹی لاہور بنانے کی منتقلی کے منصوبے پر عملدرآمدکا اختیار سیف سٹی کو دے دیا گیا۔
  تفصیلات کے مطابق  سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کا ایک اور بڑا انتظامی فیصلہ کیا ہے ۔ سیف سٹی لاہور کو سمارٹ سٹی لاہور بنانے کی منتقلی کے منصوبے پر عملدرآمد کا اختیار ایم سی ایل سے لے کر سیف سٹی کو دیدیا گیا ہے۔ منصوبے کے لئے مختص 85 کروڑ 20 لاکھ کے فنڈز بھی منتقل کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ۔ سیکرٹری بلدیات نے ایم سی ایل کو منصوبے کی لاگت ، فزبیلٹی سمیت تمام ابتدائی پلاننگ سیف سٹی کو دینے کی ہدایت کردی ہے ۔ اس سے قبل سیف سٹی کو سمارٹ سٹی بنانے کے لئے ایم سی ایل عملدرآمد ایجنسی کا کام کررہی تھی

۔ سیکرٹری بلدیات نے منصوبے کی اہمیت اور سیف سٹی کے ساتھ بہتر کوارڈینیشن کے باعث فیصلہ کیا ۔ سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ میونسپل اداروں کو بھی ہوگی انتظامی امور چلانے کے لئے سیف سٹی اتھارٹی کی رہنمائی حاصل ہوگی ۔

مزیدخبریں